کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر ) وحدت المسلمین کے رہنما علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا ہے کہ پاراچنار کو فرقہ وارانہ مسئلہ نہ بنایاجائے،پاراچنار کے حوالے سے فرقہ وارانہ مسئلہ کس نے بنایا حکومت جانتی ہے،پاراچنار میں کیا صہیونی رہتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پریس کانفرنس سے خطاب میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ پاراچنار کے حوالے بیریسٹر سیف کا بیان احمقانہ ہےوزیر اعلی خیبر پختونخواہ اور لوکل انتظامیہ نا اہل ہے پاراچنار تین راستوں سے دہشتگردوں سے گھرا ہوا ہےپاراچنار کے عوام نے ہمیشہ پاکستان کا دفاع کیا ہے،پاراچنار اگر زمین کا تنازع ہے تو کون اس کے پیچھے ہے، ہم پاراچنار کو فرقہ وارانہ مسئلہ نہیں بنا رہے۔