• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واٹر ٹینکرز کا پانی ضائع کرنیوالوں کے خلاف کارروائی کی جائے، قاری عثمان

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) جمیعت علمائے اسلام سندھ کے نائب امیر قاری محمد عثمان نے قانون نافذ کرنے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ پانی کے ٹینکرز روک کر اور والوز کھول کے پانی ضائع کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سی او او واٹر کارپوریشن انجینئر اسداللہ خان سے ملاقات کے دوران کیا۔ واٹر کارپوریشن کے اعلامیے کے مطابق ملاقات کے دوران رہنما جے یو آئی نے قانون نافذ کرنے اداروں سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسے عناصر کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ،جنہوں نے کچھ روز قبل پانی کے ٹینکرز روک کر اور والوز کھول کے پانی ضائع کیا تھا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید