کراچی(اسٹاف رپورٹر)فیڈرل بی ایریا اور پرانا گولیمار سے 2 افراد کی لاشیں ملیں،تفصیلات کے مطابق یوسف پلازہ تھانہ کی حدود فیڈرل بی ایریا بلاک 17 انچولی گیٹ کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی جس کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی ،پاک کالونی تھانہ کی حدو د پرانا گولیمار بینظیر پار ک کے قریب سےایک شخص کی لاش ملی جس کی شناخت نہیں ہوسکی ،پولیس نے ریسکیو اہلکاروں کی مدد سے دونوں لاشوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں پر ضابطے کی کارروائی کے بعد سرد خانہ منتقل کردی۔