کراچی ( اسٹاف رپورٹر) شہری انتظامیہ نے آٹے کی قیمتوں میں مزید 10 روپے فی کلو کمی کا اعلان کیا ہے ،کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے 2 ہفتوں کے دوران آٹے کی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی کرنے کا اعلان کر دیا۔چکی کا آٹا 10 روپے سستا ہو کر فی کلو 105 روپے کا ہوگیا جبکہ ہول سیل میں فائن آٹا 3 روپے سستا ہو کر 92 روپے فی کلو مقرر کر دیا گیا۔