کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کے متعدد مقامات پراحتجاج اور سڑکوں کی بندش کے باعث پاکستان ریلویز نے مسافروں کی سہولت کے لیے کینٹ اسٹیشن سے روانہ ہونے والی تمام ٹرینوں کے لیے ڈرگ روڈ اور لانڈھی اسٹیشنز پر اضافی سٹاپ کردیے ہیں، جو مسافر کینٹ اسٹیشن نہ پہنچ سکیں وہ ڈرگ روڈ یا لانڈھی اسٹیشن سے بھی ٹرین میں سوار ہوسکتے ہیں۔