• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی پر بار بار الزامات لگا کر ایک ہی اسکرپٹ دہرایا جارہا ہے

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان سے امن مذاکرات کے سلسلے میں پہل جنرل باجوہ نے کی، تحریک انصاف پر بار بار الزامات لگا کر ایک ہی سکرپٹ کو دہرایا جا رہا ہے۔ گزشتہ روز ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس پر اپنے ردعمل میں انہوں نے کہا کہ سابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ٹی ٹی پی کے ساتھ امن مذاکرات کرنے کے اقدام میں پہل کی، 2021 میں قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے دوران جنرل باجوہ نے اس بات پر زور دیا کہ تمام تنازعات مذاکرات سے ختم ہوتے ہیں،اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)، پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی سمیت مختلف جماعتوں کی اعلیٰ سیاسی قیادت اور ارکان پارلیمنٹ نے شرکت کی۔ فیصلہ سازی کا عمل جامع تھا اور ریکارڈ اس وقت سویلین اور فوجی قیادت کی اجتماعی مصروفیت کی عکاسی کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسا لگتا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کو ایک "ری سائیکل اسکرپٹ" دیا گیا ہے جسے متعدد مواقع پر مسترد کیا گیا ہے لیکن ڈی جی آئی ایس پی آر نے انہی بے بنیاد الزامات کو دہرانے کا انتخاب کیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید