• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی: مزدوروں کیلئے نئے سال کی غیر معمولی تقریب کا اعلان

دبئی (سبط عارف) دبئی نے ملک میں کام کرنے والے مزدوروں کے لیے نئے سال کی غیر معمولی تقریب کا اعلان کیا ہے، جس میں دو دن کے لیے مفت تیز رفتار انٹرنیٹ، لگژری انعامات جیسے کاریں اور سونے کے زیورات، AED 500,000نقد انعامات، اور 30​​ایئر لائن ٹکٹس شامل ہیں۔ یہ اقدام امارات کی اپنے مزدور طبقے کے لیےمحنت کا اعتراف کرنا ہے اور اس کا مقصد جشن کو ہر کسی کے لیے ناقابل فراموش بنانا ہے، دبئی حکام نے دبئی میں کارکنوں کیلئے نئے سال کی خصوصی تقریبات کا اعلان کرنے کیلئے منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا۔اس تقریب کا تھیم "Celebrating Achievements... Building the Future" ہے جو دبئی کی کامیابی میں کارکنوں کے اہم کردار کو تسلیم کرنے پر مرکوز ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل محمد المری، جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریذیڈنسی اینڈ فارنرز افیئرز (GDRFA) دبئی کے ڈائریکٹر جنرل نے کہاکہ یہ صرف نئے سال کا واقعہ نہیں ہے۔ یہ ہماری افرادی قوت کا ان کی لگن اور محنت کے لیے شکریہ ادا کرنے کا ایک طریقہ ہے،" جشن میں دلچسپ تفریحات شامل ہیں جیسے بین الاقوامی فنکاروں کی میوزیکل پرفارمنس، ایکروبیٹک شوز، ڈی جے میوزک اور ثقافتی پروگرام جو دبئی کے تنوع کی عکاسی کرتے ہیں۔ آدھی رات کو آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا جائے گا۔ قیمتی انعامات جیسے کاریں، سونے کی سلاخیں، الیکٹرانکس، اور سفری ٹکٹ پورے ایونٹ میں لکی ڈرا کے ذریعے دئیے جائیں گے۔
اہم خبریں سے مزید