• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈومیسائل کی وجہ سے عمران خان سے ڈیل ہو جائیگی، خالد مقبول

کراچی(این این آئی)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین اور وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی نے توقع ظاہر کی ہے کہ حکومت جیل میں بند سابق وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ڈومیسائل کی وجہ سے ڈیل تک پہنچ جائیگی، رہائی عدالت سے ہوسکتی ہے، اس کیلئے کسی اور سے بات کرنے کی ضرورت نہیں، آج کا ملک کا بحران 2018کے الیکشن کی وجہ سے ہے، موجودہ بحران کی وجہ سے 2024کے الیکشن نہیں ہیں۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ میں پیشین گوئیوں پر یقین نہیں رکھتا تاہم عمران خان کو جانتا ہوں اور انکی قدر کرتا ہوں کیونکہ انکے پاس ڈومیسائل ہے اور یہ انہیں زیادہ دیر تک جیل کی سلاخوں کے پیچھے نہیں رہنے دے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر9 مئی میں ہم ہوتے توہم ہوتے ہی نہیں، بانی پی ٹی آئی جیل سے دھمکی اورڈیڈ لائن بھی دے سکتے ہیں۔بانی پی ٹی آئی ہمارے دفترکوبھی نہیں کھلواسکے۔خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ سیاسی جماعتوں سے نمٹنے کا واحد طریقہ مذاکرات ہیں، لیکن افسوس کا اظہار کیا کہ سیاسی جماعتیں اسے مسترد کر رہی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید