باکو (اے ایف پی) آذربائیجان ایئر لائنز کے قازقستان میں تباہ ہونے والے طیارے کی تحقیقات کے ابتدائی نتائج میں فزیکل اور تکنیکی بیرونی مداخلت کی طرف اشارہ،جب آذربائیجانی ایئر لائن کا ایک طیارہ گروزنی شہر میں اترنے کی کوشش کر رہا تھا،اس وقت یوکرین وہاں ڈرون حملہ کر رہا تھا،روس۔ آذربائیجان ایئر لائنز نے گزشتہ روز کہا کہ قازقستان میں گر کر تباہ ہونے والے طیارے کی تحقیقات کے ابتدائی نتائج میں فزیکل اور تکنیکی بیرونی مداخلت کی طرف اشارہ کیا گیا ہے، قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ یہ روسی فضائی دفاعی نظام سے ٹکرایا گیا تھا۔روس کے 10ہوائی اڈوں پر پروازیں معطل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے آذربائیجان ایئر لائنز نے کہا کہ یہ فیصلہ فزیکل اور تکنیکی بیرونی مداخلت کی وجوہات کی وجہ سے آذربائیجان ایئر لائنز کی باکو-گروزنی فلائٹ J2-8243کو چلانے والے ایمبریئر 190 طیارے کے حادثے کی تحقیقات کے ابتدائی نتائج کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔