اسلام آباد ( رپورٹ حنیف خالد) پی اے اے نے نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ یکم جنوری 2025 سے آپریشنل کرنے کا فیصلہ کیاھے جو پاکستان اور چین کی اقتصادی راہداری کا بنیادی ستون ھے سی پیک اور اس کے اربوں ڈالر مالیتی پرو جیکٹوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے والے وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال گوادر آئر پورٹ فعال کئے جانے کی تقریب میں وفاق کی نمائندگی چینی سفیر کو ساتھ لے جا کر سکتے ھیں گزشتہ اگست میں سی اے اے کو دو حصوں میں تقسیم کر کے نئئ بنائی گئی پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے ڈائرکٹر جنرل ائیر وائس مارشل ذی شان سعید اور ان کی ٹیم نے ایک ہفتہ قبل ھی دن رات ایک کر کے ضرورت کے مطابق ائر پورٹ سیکیورٹی فورس بجھوا دی ۔