دالبندین (نامہ نگار)ڈسٹرکٹ چیئرمین چاغی کی ڈاکٹر رضا امیری سے ملاقات‘ زیروپوائنٹ کھولنے سمیت دیگر امور پر گفتگو، ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے کہاہے کہ ایران مقامی بارڈر ٹریڈ ، بازارچہ کے کاروبار میں اصلاحات ،نرمی ، راہداری گیٹ کو ضلع چاغی کے لئے اوپن کرنے اور دیگر ایشوز کے حل کیلئے جلد پاکستانی حکام سے بات کریگا۔ ایرانی ٹرانسپورٹ سیکٹرکا وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گاجبکہ ایرانی وزیر تجارت ان مسائل کے حل کیلئے پاکستان کا دورہ کرینگے ایرانی سفیر نے مسائل حل کرنے کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ چیئرمین چاغی میر عبدالودود سنجرانی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے ان سے ملاقات کی ، اس موقع پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سید ال ناصر ، جمعیت کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری ، سینیٹر جان بلیدی ، احسان شاہ، نسیمہ احسان ، ارباب عمر کاسی ودیگر بھی موجود تھے، ملاقات میں ہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ، بالخصوص پاک ایران سرحدی تجارت ، زیرو پوائنٹ ، بازارچہ میں مقامی لوگوں کے کاروبار میں نرمی ،این ایل سی ، راہداری کو ضلع چاغی کے تمام علاقوں کے لئے اوپن کرنے اور بارڈر ٹریڈ کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔