• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین پی اے سی الیکشن، طارق فضل کا عامر ڈوگر کو تیسرا خط

اسلام آبا د(نمائندہ خصوصی) حکمران جماعت کے چیف وہپ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے اپوزیشن کے غیر سنجیدہ رویہ کیخلاف پی ٹی آئی کے چیف وہپ عامر ڈوگرکوتیسرا خط لکھ دیا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ 7 دن میں 4 ممبران کا پینل بھجو ادیں ورنہ حکومتی اتحاد ملکر چیئرمین پی اے سی کا فیصلہ کریگا۔ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے خط میں لکھا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی تشکیل مسلسل التوا کا شکار ہے ، حکومتی اتحاد کی جانب سے چئیرمین پی اے سی کا انتخاب آئندہ ہفتے ہر صورت کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پہلے دو خطوط میں آپ سے پبلک اکانٹس کمیٹی کے چیئرمین کیلئے 4 ممبران کا پینل مانگا تھا۔ خط کہا گیا کہ حکومتی اتحاد کی جانب سے چیئرمین پی اے سی کے انتخاب کیلئے سنجیدہ کوشش کی گئی، چار ناموں پر مشتمل پینل منگوانے کا فیصلہ حکومتی اتحاد کا مشترکہ ہے، حکومت چیئرمین پی اے سی کا عہدہ اپوزیشن کو دینا چاہتی ہے تاکہ خود احتسابی کاعمل صاف و شفاف رہے۔ دس ماہ گزرنے کے باوجود اپوزیشن نے ابھی تک پینل نہیں بھجوایا، بطور حکمران جماعت چیف وہپ مجھ پر اتحادی جماعتوں کا دباؤ ہے۔
اہم خبریں سے مزید