• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صا دق آباد پولیس کا کچے میں آپریشن، سرغنہ سمیت 15 ڈاکو ہلاک

رحیم یار خان (نیوز ایجنسی) سانحہ ماچھکہ کے بعد صا دق آباد پولیس نے کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف بڑے آپریشن کا آغازکرتے ہوئے 15 ڈاکو ہلاک کردئیے۔ ہلاک ہونے والوں میں ڈاکوؤں کا سرغنہ بھی شامل ہے جس کے سر کی قیمت ایک کروڑ تھی۔ ڈی پی او رضوان گوندل کے مطابق آپریشن میں بلٹ پروف موبائل، وینز، بکتر بند گاڑیوں اور کشتیوں کا استعمال کیا گیا، کچے میں پولیس فورس کے دستوں نے دوبارہ پوزیشنز سنبھال لی ہیں۔ دریائے سندھ کے کنارے پنجاب اور سندھ کی سرحد پر تین پولیس کیمپ قائم کیے گئے ہیں، ماچھکہ میں دریائی بچا بند پر مزید 8پولیس چوکیاں قائم کی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ پنجاب کے شہر رحیم یار خان کے کچے کے علاقے ماچھکہ میں ڈاکوؤں نے پولیس کی 2گاڑیوں پرراکٹوں سے حملہ کیا تھا، جس کے نتیجے میں 14پولیس اہلکار شہید اور 8زخمی ہوگئے تھے۔
اہم خبریں سے مزید