• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کو سہولتوں کی فراہمی، حکومت ممکنہ اقدامات کررہی ہے، مراد علی شاہ

سکھر(بیورو رپورٹ) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ حکومت سندھ عوام کو سہولتوں کی فراہمی کے لئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے، آج ہم شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو خراج عقیدتپیش کرنے آئے ہیں، مشکلات کے باوجود بڑی تعداد میں لوگ محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی میں شرکت کرتے ہیں، سندھ حکومت کی کوشش ہے کہ لوگوں کو بھرپور سہولیات فراہم کریں، امید سے زیادہ لوگ گڑھی خدا بخش بھٹو میں موجود ہوتے ہیں، صدر مملک آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو جلسہ سے خطاب کرینگے، سب کو انتظار ہوتا ہے کہ صدر آصف زردای اور چیئرمین بلاول کیا ہدایات دیتے ہیں۔ وہ سابق رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر نصر اللہ بلوچ کی پرانا سکھر میں واقع رہائش گاہ پر عیادت کے بعد میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ صوبہ بھر میں سولرائیزیشن کا کام جاری ہے، ہم نے آج سے تقریباً 12سال پہلے سولرائیزیشن کا کام شروع کیا، سندھ حکومت نے ہندوستان اور پاکستان کی سرحد کے ساتھ تعلقہ کھپرو، ضلع سانگھڑ کے دو گاوٴں کو سولرائیز کیا تھا، پہلے مرحلے میں سرکاری اداروں کو سولرائیزیشن کر رہے ہیں، سندھ حکومت دو کراچی اور ایک جامشورو میں سولر پارکس بنا رہے ہیں ، سستی سولر بجلی بنا کر گرڈ اسٹیشنز کو دے کر عوام کو فائدہ فراہم کرینگے۔

اہم خبریں سے مزید