• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برآمدات، ترسیلات زر، سرمایہ کاری میں اضافہ، مہنگائی اور شرح سود میں کمی

اسلام آباد(تنویر ہاشمی )رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ جولائی تا نومبر کےد وران پاکستان کی برآمدات میں 7.4فیصد ، ترسیلات زر میں 33.6 فیصد ، غیر ملکی سرمایہ کاری میں 31.3فیصداضافہ ہوا ، مہنگائی اور شرح سود میں کمی ، مائیکرو اکنامک اشارئیے بہتر ، خوراک قیمتوں میں استحکام ، کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ،ایف بی آر کا ٹیکس ریونیو میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 23.2فیصد، نان ٹیکس ریونیو میں 101.3فیصد اضافہ ہوا، مہنگائی کی اوسط شرح 7.9فیصد رہی جو گزشتہ برس اس عرصے میں 28.6فیصد تھی ، پانچ ماہ میں درآمدات میں 8.7فیصد کمی ہوئی ہے، ماہ نومبر میں مہنگائی کی شرح مزید کم ہوکر 4.9فیصد رہی جو گزشتہ برس ماہ نومبر میں 29.2فیصد تھی اور یہ 78سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے، ، لارج سکیل مینوفیکچرنگ کی شرح جولائی تا اکتوبر میں منفی 0.64فیصد پر ہے۔
اہم خبریں سے مزید