• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزارتوں کی کار کردگی کا موثر تجزیہ، نیا فریم ورک وضع کرنے کیلئے وزیر اعظم نے کمیٹی بنا دی

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وزیراعظم شہبازشریف نےوفاق کے معاملات کیلئے پالیسی کے اصولوں پر عمل درآ مد اور پاسداری سے متعلق مستقبل کیلئے رپورٹس کی تیاری کیلئے پانچ رکنی کابینہ کمیٹی قائم کردی ہے۔ یہ رپورٹس پارلیمنٹ میں پیش کی جا ئیں گی۔ یہ کمیٹی رولز آف بزنس 1973 کے رول17(3) کے تحت تشکیل دی گئی ہے۔ کمیٹی کے کنوینر وزیر منصوبہ بندی وترقیات احسن اقبال ہوں گے۔ دیگر ممبران میں وزیر دفاع خواجہ آصف ‘ وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ ‘ سیکرٹری انسانی حقوق اور ایڈیشنل سیکرٹری کا بینہ ڈویژن شامل ہیں۔ کمیٹی کی ٹی او آر بھی جاری کی گئی ہیں۔ کمیٹی وفاق کے معاملات کیلئے پالیسی کے اصولوں پر عمل درآ مد اور پاسداری سے متعلق پارلیمنٹ میں پیش کرنے کیلئے سالانہ رپورٹ کی تیاری کے موجودہ فریم ورک کا جائزہ لے گی اور اس میں نقائص کی نشاندہی کرے گی۔
اہم خبریں سے مزید