• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پکتیکا پر پاکستانی حملوں کی چھان بین کی جائے، اقوام متحدہ

کراچی (نیوز ڈیسک) افغانستان کے لیے اقوام متحدہ کے مشن، یوناما نے افغانستان میں ان پاکستانی فضائی حملوں کی چھان بین کا مطالبہ کیا ہے جن کے بارے میں طالبان حکومت نے کہا ہے کہ ان میں عام شہریوں سمیت 46 لوگ ہلاک ہوئے تھے۔ اقوام متحدہ کے امدادی مشن برائے افغانستان، یوناما نے کہا ہے کہ اسے اس بارے میں مستند رپورٹس ملی ہیں کہ 24 دسمبر کو افغانستان کے صوبے پکتیکا میں فضائی حملوں میں عورتوں اور بچوں سمیت درجنوں شہری ہلاک ہوئے تھے۔ ایجنسی نے ایک بیان میں کہا کہ ، ’’ بین الاقوامی قانون ملٹری فورسز پر یہ زمہ داری عائد کرتا ہے کہ وہ عام شہریوں کو نقصان سے بچانے کے لیے ضروری اقدامات کریں اور یہ کہ جوابدہی کو یقینی بنانے کے لیے ایک تفتیشی کارروائی کی ضرورت ہے ۔‘‘ طالبان حکومت نے کہا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر عورتیں اور بچے تھے ، جب کہ چھ دوسرے زخمی ہوئے جن میں سے بیشتر بچے تھے۔ پاکستان کے ایک سیکورٹی اہلکار نے بدھ کو اےایف پی کو بتایا تھا کہ’’ بمباری میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا تھا ، اور کم از کم 20 عسکریت پسند ہلاک ہوئے تھے ۔ اس نے کہا کہ یہ دعوے کہ شہریوں کو نقصان پہنچا تھا ، بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں۔‘‘
اہم خبریں سے مزید