• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے، ایڈیشنل سیکریٹری وزارتِ داخلہ محمد ایوب چوہدری تبدیل

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وفاقی بیوروکریسی میں اہم تقرریاںا و رتبادلے کئے گئے ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں او ایس ڈی اور پولیس سروس کے گریڈ اکیس کے افسر سہیل حبیب تاجک ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ ڈویژن اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تقرر ی کے منتظر پولیس سروس کے گریڈ 21 کے افسر سلمان چوہدری ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ ڈویژن تعینات کئے گئے ہیں جبکہ ایڈیشنل سیکریٹری وزارتِ داخلہ محمد ایوب چوہدری کا تبادلہ کر کے اُنہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ محمد ایو ب چوہدری کا تعلق سیکر ٹیریٹ گروپ سے ہے۔ سینئر جوائنٹ سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن جبران خلیل ملک کا تبادلہ کر کے اُنہیں ممبر (فنانس) نیسکام، نیشنل سکول آف پبلک پالیسی، لاہور میں تعینات کیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید