• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ کیلئے تعمیراتی لائسنس جاری کردیا گیا

اسلام آباد (فاروق اقدس) مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی نے چشمہ نیوکلیئر پلانٹ کیلئے تعمیراتی لائسنس جاری کردیا ہے جس کیلئے اپریل 2024میں درخواست جمع کرائی گئی تھی۔ چین پاکستان کے تعاون سے میانوالی میں اس منصوبے کا سنگ بنیاد جولائی 2023 میں وزیراعظم شہباز شریف نے رکھا تھا، اس موقعہ پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ نیوکلیئر پاور پلانٹ چین کے پاکستان پر اعتماد کی علامت ہے منصوبے سے پاک چین تعلقات کو فروغ ملے گا۔ چین کی جانب سے تعاون کی سرمایہ کاری ایک مثبت اقدام ہے۔
اہم خبریں سے مزید