پشاور( مانیٹرنگ ڈیسک)خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں امن و امان کی صورتحال کے لیے کوہاٹ میں گرینڈ امن جرگے میں حتمی فیصلے پر دستخط متوقع ہیں۔گرینڈ امن جرگے کے ذرائع کے مطابق سب کچھ طے ہو چکا ہے، دستخط کا عمل بھی مکمل ہونے کا امکان ہے۔دوسری جانب وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہمسئلےکے پرامن اور فریقین کیلئےقابل قبول حل کی کوششیں کر رہے ہیں، کرم کے شہریوں کو درپیش مشکلات کا بخوبی احساس ہے، کرم کےعوام کی مشکلات کم کرنےاور ریلیف دینے کیلئے تمام وسائل بروئےکار لا رہے ہیں۔علی امین گنڈا پور نے کہا کہ صوبائی حکومت کی کوشش ہے کہ کرم کے عوام کو درپیش مسائل جلد حل ہوں، امید ہےکہ جلد کرم کےمسئلےکا پرامن حل نکل آئےگا اور زندگی معول پرآئےگی۔وزیر اعلیٰ کے پی کا کہنا تھا کرم مسئلےکے پرامن اور فریقین کیلئےقابل قبول حل کی کوششیں کر رہے ہیں، فریقین اور علاقہ عمائدین امن کی خاطر صوبائی حکومت کی کوششوں کا ساتھ دیں، جان و مال کا تحفظ اور امن و امان کا قیام صوبائی حکومت کی اولین ذمےداری ہے۔خیال رہے کہ کرم میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر پارا چنار پشاور مرکزی شاہراہ اور دیگر راستے ڈھائی ماہ سے بند ہین، اپر کرم کو ہر قسم کی سپلائی معطل ہے جبکہ پاک افغان سرحد بھی ڈھائی ماہ سے بند ہے۔