• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانیوں کی یورپ اسمگلنگ میں باکو میں مقیم بھارتی ایجنٹ کا اہم کردار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی(ایف آئی اے)کی کراچی پورٹ پر کارروائی کے دوران انسانی اسمگلنگ میں باکو میں مقیم بھارتی ایجنٹ کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ،ایف آئی اے امیگریشن نے غیر قانونی طریقے سے یورپ بھیجنے میں ملوث ایجنٹ سمیت 4مسافروں کو گرفتار کر لیا گیا، گرفتار ملزمان میں حسیب احمد، قیصر احمد، عثمان علی اور ایجنٹ عبدالشکور شامل ہے،ملزمان کا تعلق فیصل آباد، چینیوٹ، گجرانوالہ اور ننکانہ صاحب کے مختلف علاقوں سے ہے۔انسانی اسمگلر عبدالشکور نے دیگر ملزمان کو پولینڈ بھجوانے کے نام پر14لاکھ روپے فی کس کے معاہدے کئے۔ملزمان نے ایجنٹ کو 2لاکھ 50ہزار روپے فی کس ایڈوانس بھی دئیے، ملزمان نے غیر قانونی طریقے سے آذربائیجان سے پولینڈ جانا تھا،ابتدائی تفتیش کے مطابق انسانی اسمگلر عبدالشکور کے موبائل سے اہم شواہد برآمد کر لئے گئے۔ملزم عبدالشکور نے دیگر ملزمان کے آذربائیجان کے ویزے زم زم ٹریول شانگلہ ہل سے حاصل کئے۔ملزم عبدالشکور انڈین ایجنٹ سے رابطے میں تھا،آذربائیجان میں رہائش پزیر گوتم شرما نامی انڈین ایجنٹ نے ملزمان کو آذربائیجان سے غیر قانونی طریقے سے پولینڈ بھجوانا تھا، ملزمان کو مزید تحقیقات کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید