اسلام آباد( نمائندہ جنگ) ملک میں رواں ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.80فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا اور حساس اعشاریوں کے انڈیکس کے مطابق مہنگائی کی شرح 5.08فیصد رہی ، ملک بھر سے 51 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے تجزیے کے مطابق 17 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ،10کی قیمتوں میں کمی اور 24اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا ، مرغی، ٹماٹر ، چینی ، گھی،خوردنی تیل، ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ ہوا ،جن اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ان میں مرغی کی قیمت میں24.47فیصد، ٹماٹر20.75فیصد، چینی 2.19فیصد، گھی1.17فیصد، جلانے کی لکڑی 0.95 فیصد، خوردنی تیل0.74فیصد ، ایل پی جی 0.18 فیصداضافہ ہوا ، جن اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی ان میں پیاز 8.13فیصد ، آلو 2.38فیصد ، دال ماش 1.28فیصد ، دال چنا 0.78فیصد، کیلے 0.68فیصد ، چاول 0.50فیصد ، انڈے 0.30فیصد کمی ہوئی ۔