کراچی(اسٹاف رپورٹر) ہفتے کا اختتام اسٹاک مارکیٹ کے لیے اچھا رہا اور انڈیکس 928 پوائنٹس کے اضافے سے 1لاکھ11ہزارکی نفسیاتی حد پر اختتام پذیرہوا ،مارکیٹ کے سرمائے میں 112ارب روپے سے زائد کااضافہ ہوا جبکہ50 فیصد شئیرز کی قیمتوں میں اضافہ تفصیلات کے مطابقکاروباری ہفتے کے آخری روزپاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کا رجحان رہا سرمایہ کار وں کی جانب سے شیئرز کی خریداری دیکھنے میں آئی۔ جمعہ کو کے ایس ای100انڈیکس میں928پوائنٹس کاا ضافہ ہوا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 10ہزار 423 پوائنٹس سے بڑھ کر ایک لاکھ 11ہزار 351پوائنٹس پر آگیا جبکہ کے ایس ای 30انڈیکس 261پوائنٹس کے اضافے سے 35ہزار39پوائنٹس پر بند ہوا کاروباری تیزی کے باعث مارکیٹ سرمائے میں 112ارب 36کروڑ 83لاکھ روپے کا اضافہ ہوا جس سے مارکیٹ سرمائے کی مالیت بڑھ کر 14126ارب 46کروڑ 77لاکھ 58ہزار 918 روپے ہو گیا۔