کراچی (اسٹاف ر پو رٹر) مہاجر قومی موومنٹ کے چیئر مین آفاق احمد نے پارہ چنار میں شہریوں کے قتل کے تسلسل پر انتہائی دکھ وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پارہ چنار کے شہری بھی پاکستانی انکی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔ آفاق احمد نے کہا کہ لوگ مر رہے ہیں لیکن وفاق و صوبائی حکومتKPK کو ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی سے فرصت نہیں، پارہ چنار اور گلگت بلتستان کی ابتر صورتحال پر حکومتی رویہ غیر ذمہ داراناہے۔آفا ق احمد نے کہا کہ پارہ چنار کی مرکزی شاہراہ بند ہونے کے سبب غذائی قلت اور ادویات کی کمی نے100سے زائد بچوں کو موت کی آغو ش میں پہنچادیا جس کی ذمہ داری وفاقی وصوبائی حکومتوں پر عائد ہوتی ہے، حکومت سیاسی رنجشوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے پارہ چنارمیں جاری کشیدگی کوحل کرنے کیلئے سنجیدگی کا مظاہرہ دکھائے۔انہوں نے مزید کہا کہ پارہ چنار میں ہو نے والی دہشت گردی کو مذہبی رنگ دینے کے بجائے حقیقی مجرموں کے خلاف ایکشن لیاجائے کیونکہ دہشت گردوں کا نا ہی کوئی دین ہوتا ہے اور نا ہی مذہب انکا مقصد بدامنی پھیلانااور معصوم لوگوں کو خوف میں مبتلا کرکے ذاتی مفادات کی تکمیل ہوتا ہے۔