• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی و صوبائی افسران کی گریڈ 19 سے گریڈ 20 میں ترقی کیلئے لازمی SMC کورس

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وفاقی و صوبائی افسران کی گریڈ 19 سے گریڈ 20 میں ترقی کیلئے لازمی سینئر مینجمنٹ کورس(SMC) کیلئے گریڈ 19 کے نامزد افسران میں مزید ردوبدل کیا گیا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے ریکٹر نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی لاہور کو ارسال کردہ مراسلے کے مطابق کورس کیلئے مزید 28 افسران کی اضافی نامزدگی کی گئی ہے۔ نامزد کئے گئے افسروں میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے دو افسران چیف آپریٹنگ آفیسر ٹیوٹا پنجاب حکومت مہر شاہد زمان، سپیشل سیکریٹری محکمہٴ خزانہ، خیبرپختونخوا حکومت عابد اللہ ‘ سیکرٹریٹ گروپ کی عالیہ اسد۔ فارن سروس کے 5 افسران سردار محمد، معظم علی، عباس سرور قریشی، یاسر حسین اور محمد شہریار ‘پوسٹل گروپ کے تین افسران ملک با بر جاوید۔ منظور احمد بنگلزئی ‘ پنجاب حکومت کے14 افسران سید ساجد ترمذی۔ وسیم عباس۔ نوید شہزاد مرزا۔ ایم سیف انور جپہ ۔ محمد فروق رشید۔ شاہد فرید۔محمد ارشد ۔ افضال احمد قمر۔ فرید احمد تاثیر احمد۔ فہیم احمد خان۔ اویس نوا ز اور عمران اکرم چوہان شامل ہیں۔ خیبرپختونخوا حکومت کے 3 افسرانسید ظاہر علی شاہ۔ سید زین اللہ شاہ اور سراج منیر کی اضافی نامزدگی کی گئی ہے۔ کورس 27 جنوری سے 16 مئی 2025 تک بیک وقت ʼنِیپا کراچی، لاہور، پشاور اور اسلام آباد میں منعقد ہو گا، نامزد افسران کو 24 جنوری 2025 کو متعلقہ تربیتی مقام پر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید