کراچی(اسٹاف رپورٹر)انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہواتفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 15پیسے کے اضافے سے278.50 روپے ہوگیا جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت11پیسے بڑھ کر 279.51روپے ہو گئی۔ کرنسی رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت32پیسے کے اضافے سے290.12 روپے ہو گئی برطانوی پاؤنڈکی قیمت 50پیسے کی کمی سے348.50روپے ہو گئی۔ سعودی ریال کی قیمت 5پیسے کے اضافے سے 74.35 روپے اور یو اے ای درہم کی قیمت کوئی تبدیلی کے بغیر 76.05روپے رہی۔