• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوپنر صائم ایوب آئی سی سی مینز ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر کے لیے نامزد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کے اوپنرصائم ایوب آئی سی سی مینز ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر کے لیے نامزد ہو ئے ہیں۔انہوں نے حال ہی زمبابوے، آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے خلاف 9ون ڈے میچوں میں 3 سنچریوں اور ایک نصف سنچری کی مدد سے 515 رنز بنائے تھے۔صائم کے علاوہ سری لنکا کے کمیندو مینڈس، انگلینڈ کے گس ایٹکنسن اور ویسٹ انڈیز کے شمر جوزف کو بھی ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ آئی سی سی ویمنز ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر کے لیے بھی نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔اسکاٹ لینڈ کی سسکیا ہارلے، جنوبی افریقا کی انیری ڈرکسن، بھارت کی شریانکا پٹیل اور آئرلینڈ کی فریا سارجنٹ کو بھی ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔چند ماہ قبل انگلینڈ کے خلاف کارکردگی پر نعمان علی کو ایوارڈ ملا تھا۔

اسپورٹس سے مزید