کراچی(اسٹاف رپورٹر)آئی سی سی چمپنز ٹرافی کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے میئر کراچی مرتضی وہاب نے ہفتے کو نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔نیشنل اسٹیڈیم پہنچنے پر پی سی بی کے اعلیٰ حکام نے میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا استقبال کیا۔انہوں نے نیشنل اسٹیڈیم میں جاری تعمیراتی اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی کرکٹ کے دیوانوں کا شہر ہے۔ چیمپئنز ٹرافی کے موقع پر کراچی کو سجایا جائے گا۔ٹرافی کو تھام کریہ احساس ہوا تھا کہ اس مرتبہ ہم جیتیں گے۔یہاں شائقین کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔