• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرلز بیڈمنٹن میں سینٹ لارنس اور ٹیبل ٹینس میں خاتون پاکستان کالج کامیاب

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )سیکرٹری کالج ایجوکیشن آصف اکرام نے کہا ہے کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ صحت مند جسم بھی نوجوانوں کیلئے ضروری ہے اس بات کا اظہار انہوں نے کمشنر کراچی اسپورٹس فیسٹیول میں ٹیبل ٹینس اور بیڈمنٹن گرلز ایونٹ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ بیڈمنٹن گرلز ایونٹ میں سینٹ لارنس کالج نے پہلی اور گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج لائنز ایریا نے دوسری پوزیشن حاصل کی، ٹیبل ٹینس گرلز ایونٹ میں خاتون پاکستان کالج نے پہلی اور گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج لائنز ایریا نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔
اسپورٹس سے مزید