• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میلبرن ٹیسٹ میں رشبھ پنت کی شارٹ سلیکشن گواسکر کی نظر میں احمقانہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بھارت کے سابق کپتان سنیل گاواسکر نے میلبرن ٹیسٹ میچ کے دوران رشبھ پنت کی شارٹ سلیکشن پر انہیں احمق قرار دیدیا۔آسٹریلیا کے پہلی اننگز کے اسکور474 رنز کے جواب میں ہفتے کو تیسرے دن کھیل کے اختتام پربھارت نے9وکٹ پر358 رنز بنائے تھے۔وشاکا پٹنم سے تعلق رکھنے والے نتیش کمار ریڈی نےایک چھکے اور دس چوکوں کی مدد سے176گیندوں پر105رنز بنائے۔واشنگٹن سندر نے162گیندوں پر50رنز بنائے۔دونوں کی شراکت میں127رنز بنائے۔بارش کی وجہ سے کھیل ختم کردیا گیا۔آسٹریلیا کے اسکور کو برابر کرنے کے لئے اب بھی بھارت کو116رنز کی ضرورت ہے۔غیر ضروری اسٹروک کھیل کر آوٹ ہونے والےرشبھ پنت 37 گیندوں پر 28 رنز بنا کر اچھی فارم میں نظر آرہے تھے لیکن انہوں نے ایک غیر روایتی شارٹ کھیل کر وکٹ گنوادی، جس پر کمنٹری کرنیوالے سنیل گاواسکرنے انہیں احمق ،احمق،احمق کہہ کر سخت ناراضی کا اظہار کیا۔گاواسکر نے میچ کی صورتحال اور فیلڈ پلیسمنٹ کے پیش نظر شاٹ کو "بیوقوفی" قرار دیا، انہوں نے کہا کہ آپ کے پاس وہاں دو فیلڈرز ہیں، اور آپ اب بھی اس شاٹ کو کھیلنےکی کوشش کررہے ہیں۔یہ شاٹ غیر ضروری تھا۔

اسپورٹس سے مزید