• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی(اسٹاف رپورٹر)دانیال شاہ نے نویں قومی پاکستان اوپن بو لنگ چیمپئن شپ کا گرینڈ ماسٹر سنگلز ٹائٹل جیت کر ڈبل کراؤن مکمل کیا جبکہ فور مین ٹیم ایونٹ علی نعمان،ایان،سکندر حیات اور معیزکے نام رہا۔ میڈیا کا ٹائٹل شاید سا ٹی نے جیتا،دانیال شاہ نے اوپن سنگلز اور گرینڈ ماسٹر کا ٹائٹل جیتنے کے ساتھ ساتھ 300کا پرفیکٹ اسکور بناکر ورلڈ ریکارڈ بھی برابر کیا۔اختتامی تقریب میں ڈیفنس ہاؤسنگ سوسائٹی کے کرنل (ر) تنویر حسین مہمان خصوصی تھے جبکہ پاکستان بولنگ فیڈریشن کے سیکریٹری حسین چٹھہ،سی ای او رائل روڈیل کلب شکیل الرحمان، علیم آغا اور خرم جیلانی نے انعامات تقسیم کئے۔
اسپورٹس سے مزید