• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہین شاہ آفریدی بنگلہ دیش پریمیئر کھیلنے ڈھاکا پہنچ گئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ سیریز نہ کھیلنے والے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی بنگلہ دیش پریمیئرکھیلنے ڈھاکا پہنچ گئے۔وہ بی پی ایل میں فارچیون بریشال کی نمائندگی کریں گے، فہیم اشرف، جہانداد خان اور محمد علی بھی فارچیون بریشال کا حصہ ہیں۔واضح رہے کہ فاسٹ بولر شاہین آفریدی کو جنوبی افریقاکے خلاف ٹیسٹ سیریز میں آرام دیا گیا تھا۔پی سی بی ذرائع کا دعوی ہے کہ شاہین شاہ نے جنوبی افریقا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیسٹ سیریز نہ کھیلنے کی درخواست کی تھی تاکہ وہ وائٹ بال پر فوکس کرسکیں۔
اسپورٹس سے مزید