• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینئر ہاکی چیمپئن شپ کی رنگا رنگ تقریب، خواجہ اظہار نے افتتاح کیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)68ویں ڈی ایچ اے کراچی قومی سینئر ہاکی چیمپئن شپ ہفتے سے رنگارنگ تقریب میں شروع ہوگئی، جس کا افتتاح رکن قومی اسمبلی خواجہ اظہار الحسن نے کیا،افتتاحی دن پہلے میچ میں خیبر پختونخوا نے اسلام آباد کو 1 کے مقابلے میں 7گول سے شکست دی۔ خیبر پختونخوا کے معاذمل شاہ نے دو گول اسکور کیے۔ دوسرے میچ میں نیوی نے پنجاب کے خلاف 3 کے مقابلے میں 8 گول سے کامیابی حاصل کی۔ نیوی کے بشارت علی اور محمد شہیر نے دو دو گول اسکور کیے۔ تیسرے میچ میں ایم پی سی ایل نے سندھ کو 1 کے مقابلے میں 6 گول سے ہرایا۔ افتتاحی تقریب میں سیکریٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن رانا مجاہد علی خان، انجم سعید، کامران اشرف، اور ٹورنامنٹ ڈائریکٹر قمر ابراہیم سمیت دیگر معزز شخصیات نے بھی شرکت کی۔

اسپورٹس سے مزید