• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی تیل پرپابندی سے ہزاروں نوجوان بیروزگار ہوگئے، جماعت اسلامی

کوئٹہ(پ ر)جماعت اسلامی بلوچستان کے نائب امیر بشیراحمدماندائی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی مسائل کو اجاگر ،بدامنی بدعنوانی کے خلاف حق دو بلوچستان مہم چلارہی ہے حقوق کے حصول ،ظلم وجبر اور بدعنوانی کے خاتمے کیلئے 5جنوری کو ڈیرہ مراد جمالی اور 12جنوری کو ڈیرہ اللہ یار میں عوامی جلسے ہوں گے ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے ڈیرہ مرادجمالی نصیرآبادمیں جلسوں کی تیاری کے حوالے سے تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ ایرانی پٹرول پر پابندی لگاکر پٹرول مہنگا اور ہزاروں نوجوانوں کو بیر وزگار کردیا گیا ہے جس سے بدامنی کی راہ ہمواراور مسائل میں اضافہ ہوگا بدقسمتی سے روزگار دینے کی بجائے حکمرانوں کے اقدامات بے روزگار بدعنوانی اور بدامنی میں اضافہ کا سبب بن رہے ہیں جماعت اسلامی ان مظالم کے خلاف ہر فورم پر آوازبلند کر رہی ہے عوام حکمرانوں کے مظالم ،غنڈہ گردی کے خلاف اور ترقی وخوشحالی کیلئے ہماراساتھ دیں ۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی غفلت وکوتاہی کے سبب بلوچستان میں ہر طبقہ سراپا احتجاج ہے۔
کوئٹہ سے مزید