• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کونسی دعا کی قبولیت کے سبب ریشم کی تاحال شادی نہ ہو سکی؟


پاکستان کی معروف اداکارہ و ماڈل ریشم نے تاحال شادی نہ ہونے کی وجہ اللّٰہ کے گھر مانگی گئی اپنی ایک منفرد دعا کو قرار دیا ہے۔

دو ماہ قبل نجی ٹی وی چینل پر دیے گئے ایک انٹرویو میں ریشم نے اپنی تاحال شادی نہ ہونے کی وجہ پر بات کی جس کا مختصر سا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔

شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ریشم نے بتایا ہے کہ میں ایک ڈرامے کی شوٹنگ کو درمیان میں چھوڑ کر عمرے کی ادائیگی کے لیے چلی گئی تھی۔

ریشم کا کہنا ہے کہ میں اللّٰہ کے گھر گئی، مسجد الحرام کے مینار دیکھے تو سب نے کہا کہ دعا مانگو، دعا مانگو، جو دعا مانگو گی وہ قبول ہو گی، میں نے دعا مانگی کہ یا اللّٰہ عزت دینا تو کبھی تکبر نہ دینا اور  میرا ہاتھ ہمیشہ دینے والا رکھنا کبھی لینے والا ہاتھ نہ بنانا۔

اداکارہ نے انٹرویو کے دوران بتایا ہے کہ میری یہ دعا کوئی ایسی قبول ہوئی کہ آج تک زندگی میں مرد کی کمائی نصیب ہی نہیں ہوئی، مجھے نہیں معلوم اس میں اللّٰہ کی کیا حکمت ہے، اب بس زندگی میں سیٹل ہونا ہے، اللّٰہ سے دعا مانگی ہے کہ میری اب شادی کروا دے، کام چھوڑ دیا تھا مگر بعد میں پھر کام کرنا شروع کر دیا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید