• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوہلی اور راہول کے آؤٹ پر انوشکا شرما اور اتھیا شیٹی کے تاثرات وائرل

کولاج فوٹو: سوشل میڈیا
کولاج فوٹو: سوشل میڈیا

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان میلبورن میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں ویرات کوہلی اور کے ایل راہول کی وکٹوں پر انکی بیویوں اداکارہ انوشکا شرما اور اتھیا شیٹی کے تاثرات سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے۔ 

میلبورن کرکٹ گراؤنڈ (ایم سی جی) پر کھیلے گئے سیریز کے اہم میچ میں جہاں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) کے فائنل میں پہنچنے کےلیے بھارت کو جیت لازمی درکار تھی وہاں ویرات کوہلی اور کے ایل راہول فلاپ ہوگئے۔ 

آسٹریلیا نے بھارت کو ایم سی جی ٹیسٹ میں 184 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے دی۔ میچ کی چوتھی اننگز میں پہلے کے ایل راہول بغیر کوئی رن بنائے کمنز کی گیند پر آؤٹ ہوئے تو اسکے فوراً بعد 5 رنز بنانے والے ویرات کوہلی کو اسٹارک نے میدان بدر کیا۔ 

اس میچ کو دیکھنے کےلیے ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما اور کے ایل راہول کی اہلیہ اتھیا شیٹی بھی ایم سی جی میں موجود تھیں جو اپنے شوہروں کے آؤٹ ہونے پر ہکا بکا رہ گئیں اور دونوں کی صدمے سے منہ پر ہاتھ رکھے تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ 


انٹرٹینمنٹ سے مزید