• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تشدد کیس میں نرگس اور شوہر کے درمیان صلح ہو گئی

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

اسٹیج اداکارہ نرگس اور ان کے شوہر ماجد کے درمیان مبینہ تشدد کے مقدمے کے معاملے پر صلح ہو گئی۔

لاہور کی سیشن کورٹ میں دونوں فریقین کی جانب سے صلح نامہ جمع کروایا گیا ہے جس کے بعد عدالت سے اداکارہ کے شوہر ماجد بشیر نے عبوری ضمانت کی درخواست واپس لے لی ہے۔

اداکارہ کے وکیل کا کہنا تھا کہ ہمارے بڑوں نے باہمی رضامندی سے معاہدہ کروایا ہے، بڑوں کے کہنے پر نرگس نے شوہر کو معاف کر دیا ہے اور کوئی فریق معاہدے کی خلاف ورزی نہیں کرے گا۔

واضح رہے کہ اداکارہ نرگس نے لاہور کے علاقے ڈیفنس سی میں شوہر کے خلاف تشدد کا مقدمہ درج کروایا تھا۔

مقدمے میں اداکارہ نے شوہر انسپکٹر ماجد بشیر پر پیسوں کے تنازع پر جھگڑے کے دوران تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا تھا۔

یاد رہے کہ اداکارہ نرگس نے چند سال پہلے انسپکٹر ماجد بشیر سے شادی کی تھی۔

شادی کے بعد انہوں نے شوبز کی دنیا کو خیر باد کہہ دیا تھا اور اب اداکارہ اپنا بیوٹی سیلون چلا رہی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید