• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کی خدمت اور احساس محرومی ختم کرینگے، مظلوم اولسی تحریک پاکستان

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) مظلوم اولسی تحریک پاکستان کے چیئرمین حاجی صادق خان ادوزئی نے کہا ہے کہ پارٹی کے قیام کا مقصد مظلوم عوام کی خدمت، عوام میں شعور پیدا کرنا اور ان میں احساس محرومی کو ختم کرنا ہے۔پاک فوج وطن کے دفاع کی ضامن ہے۔پاکستان اور بلوچستان کے نوجوانوں کو روزگار کو مواقع کی فراہمی کیلئےسازگار ماحول پیدا کرنا اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار پارٹی ترجمان مسعود درانی، سردار عجب خان، و دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ مسعود درانی نے کہا کہ اس وقت ملک کو اتحاد کی اشد ضرورت ہے۔
اسلام آباد سے مزید