لاہور ( جنرل رپورٹر ) سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کا 8 و اں کانوو کیشن ہوا ۔اس موقع پرپروفیسر محمود ایاز، پروفیسر زوہرہ خانم، پروفیسر راشد لطیف خان ز پروفیسر نادیہ نسیم، پروفیسر سردار الفرید ظفر، پروفیسر طیبہ وسیم، پروفیسر طیبہ بٹ، ڈاکٹر عابد محمود غوری اورفیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔کانووکیشن کے دوران 2022 اور 2023 کے 398 فریش گریجوایٹس کو ایم بی بی ایس کی ڈگریوں سے نوازا گیا۔ پرنسپل سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز پروفیسر زوہرہ خانم نے فریش گریجو یٹس سے خدمت انسانیت کا حلف لیا ،مہمان خصوصی صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے گریجو یٹس کے درمیان گولڈ میڈلز، سلور میڈلز اور تعریفی اسناد بھی تقسیم کیں۔ 2022 سے حجاب زارا16 میڈیلز لے کر بیسٹ گریجویٹ قرار پائیں جبکہ 2023 سے 19 میڈیلز حاصل کر کے فاطمہ ندیم بیسٹ گریجویٹ قرار پائیں۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ پاکستان میں میڈیکل ایجوکیشن انتہائی اہم ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں عوام کی خدمت کا سفر جاری رکھیں گے ۔ وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمود ایاز نے ا کہا کہ زمانہ طالبعلمی سے ہم سب کا ایک خواب تھا کہ ڈاکٹر بنیں۔