لاہور(خصوصی رپورٹر،خبرنگار)نظام المدارس پاکستان کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر میر آصف اکبر نے کہا ہے کہ 18ہزار6سو مدارس اور ان میں زیر تعلیم25لاکھ سے زائد طلبہ و طالبات کے قانونی تحفظ کےلئے صدارتی آرڈیننس سمیت ریاستی سطح پر اٹھائے جانے والے اقدامات کا خیر مقدم کرتے ہیں۔