کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی(ایس بی سی اے ) نے سال 2024ء کے دوران کراچی کے 7 اضلاع سمیت سندھ بھر میں1500سے زائدغیرقانونی تعمیرات کے خلاف انہدام اور دیگرقانونی اقدامات کئے‘ غیرقانونی تعمیرات میں ملوث کئی افسران اور اہلکاروں کو ملازمت سے معطل اور شاہراہ فیصل پر واقع عمارتوں اورسڑک کے دونوں جانب بیوٹی فکیشن کی گئی‘ترجمان ایس بی سی اے کے مطابق غیرقانونی تعمیرات کے خاتمے اور سدباب کے سلسلے میں ڈائریکٹرجنرل ایس بی سی اے عبدالرشید سولنگی حکومت سندھ کے زیروٹالرنس ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کررہے ہیں‘ترجمان ایس بی سی اے کے مطابق امسال 2652کی تعداد میں پرائیویٹ پبلک سیل پروجیکٹ،ہاؤسنگ اسکیم، انڈسٹریل،کمرشل اور رہائشی بلڈنگز پلانزکی منظوری دی گئی، جبکہ صنعتی پلانز میں فیس میں تاخیر پر لگنے والے اضافی واجبات معاف کرنے سمیت ہر قسم کے پلانز کی سنگل ونڈو سے وقت مقررہ پر منظوری کے اقدامات نے عوام اور ایس بی سی اے کے درمیان اعتماد کی فضا کو بحال کیا۔