• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2025 ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کا سال ہوگا، ضیاء عباس

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سنیئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ نیا سال ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمہ کا سال ہوگا، پاکستان نے اس جنگ میں ماضی میں بے پناہ قربانیاں دے کر ملک سمیت دنیا بھر میں امن کے قیام میں ناقابل فراموش کردار ادا کیا ہے، مگر پی ٹی آئی حکومت کے دور میں جس طرح گرفتار دہشت گردوں کو رہا کیا گیا اس نے افواج پاکستان اور قوم کی امن کے لئے کی جانے والی کوششوں کو بری طرح متاثر کیا اور دہشت گردوں کو دوبارہ سے سر اٹھانے کا موقع فراہم کیا،انہوں نے کہا کہ پارا چنار کا واقعہ افسوس ناک ہے ،زمینوں کے تنازع کو مذہبی اور فرقہ وارانہ فساد میں تبدل کیا جس کا مقصد ملک بھی میں مذہبی منافرت کو فروغ دے کر ملکی حالات کو خراب کرنا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید