• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسکاؤٹنگ کی تربیت زندگی کو آسان بنانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے، جسٹس فیروز

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسکاوٹنگ کی تربیت زندگی کو آسان بنانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے، سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کی کوشش ہے کہ اسکاوٹنگ کے ذریعے معاشرے میں تہذیب اور احترام کا پیغام پہنچایا جائے ۔ان خیالات کا اظہار سینئر نائب صوبائی اسکاؤٹ کمشنر جسٹس (ر)حسن فیروز نے سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کےزیر اہتمام گلستان اسکاؤٹس ٹریننگ سینٹر پر منعقدہ شہید بینظیر بھٹو گرل اسکاؤٹس جمبوموٹ کی اختتامی تقریب اور گرینڈ کیمپ فائر سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ تقریب میں صوبائی اسکاؤٹس سیکریٹری سید اختر میر ، ڈپٹی جمبوموٹ چیف پروفیسر معین اظہر صدیقی ، محمد حسین مرزا ،رضا محمد شیخ، سید حبیب الدین ، محمد صادق جعفری ، موٹ کیمپ چیف ظفر سلطانہ ،ڈپٹی کیمپ موٹ کوثر پروین، موٹ کوآرڈی نیٹر ڈاکٹر کنزیٰ کنول، ڈائریکٹر ایڈمن سیدہ انعم رضوی ، ڈائریکٹر پروگرام عظمی وقاراور دیگر بھی موجود تھے ۔ جسٹس (ر) حسن فیروز کا مزید کہنا تھا کہ میں سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کو اس موٹ کے کامیاب انعقاد پر مبار کباد پیش کرتا ہوں او ر یہ امید کرتا ہوں کہ یہ سلسلہ جاری و ساری رہے گا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی اسکاؤٹس سیکریٹری سید اختر میرنے کہا کہ اس سے قبل شہید ذوالفقار علی بھٹو جمبوموٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں سندھ ، پنجاب ، بلوچستان ، خیبر پختونخواہ، اسلام آباد ،پی آئی اے، ریلوے اور اسٹیوٹا کے 1300سے زائد اسکاؤٹس اور روور موجود تھے۔

ملک بھر سے سے مزید