• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے سال پر پانی کی صورتحال میں کافی بہتری آئے گی‘ واٹر کارپوریشن

کراچی(اسٹاف رپورٹر ) واٹر کارپوریشن انتظامیہ نے کہا ہے کہ2024واٹر کارپوریشن کے لیے انتہائی کامیاب سال رہا‘ سال نو میں شہریوں کی بہتری کے لیے نئی اصلاحات کے تحت مزید بہتر اقدامات کرنے جا رہی ہے جن کے مکمل ہونے سے شہر میں پانی کی صورتحال میں کافی بہتری آئے گی‘ واٹر کارپوریشن کے مطابق گزشتہ سال سندھ حکومت کے تعاون سے کراچی میں فوری اضافی پانی کے لیے نئی حب کینال کی تعمیر اور پرانی حب کینال کی بحالی کا منصوبہ شروع کیا تھا جس پر کام دن رات تیزی سے جاری ہے جو اگلے آٹھ ماہ میں مکمل کرلیا جائے گا‘انہوں نے کہا گزشتہ سال واٹر کارپوریشن نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھرپور مدد سے پانی چوروں کے خلاف 350 کامیاب گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے مختلف نوعیت کے 275 غیر قانونی ہائیڈرنٹس مسمار 1150 غیر قانونی کنکشن منقطع اور 185 افراد کو گرفتار کیا۔

ملک بھر سے سے مزید