• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2024ء، ن لیگ اور PP کامیاب، PTI کیلئے برا سال رہا، تجزیہ کار

کراچی ( ٹی وی رپورٹ) جیو نیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ سے گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کاروں فخردرانی ، محمل سرفراز، عمر چیمہ اورسلیم صافی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سال 2024ء ن لیگ اور پیپلز پارٹی کیلئے کامیابی کا سال رہا، ن لیگ کو اقتدار ملا جبکہ پی پی سیاسی طور پر کامیاب رہی ،PTIکیلئے برا سال رہا ، پی ٹی آئی کو انتخابات میں کامیابی ہوئی مگر احتجاج میں ناکامی ہوئی، مقبولیت کے حساب سے تحریک انصاف کامیاب رہی،سیاسی ڈیبیٹ کے حوالے سے2024ء عمران خان کے نام رہا، 2024ء میں سب سے زیادہ عمران خان ڈسکس ہوئے، پی ٹی آئی نے پیپلز پارٹی کی پیشکش کو ٹھکرایا اور اتحادی حکومت قائم نہیں کی،2024ء کی پی ٹی آئی کی سب سے بڑی غلطی تھی، 9 مئی پی ٹی آئی کی سب سے بڑی غلطی تھی،26 ویں آئینی ترمیم سے سب سے کامیاب آئینی چال تھی۔تجزیہ کاروں نے نئے سال کے حوالے سے معاشی بہتری کی امید کا اظہار بھی کیا۔ تفصیلات کے مطابق یو نیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں تجزیہ پیش کرتے ہوئے میزبان علینہ فاروق شیخ نے کہا کہ آپ پاکستان کے مستقبل کے حوالے سے کتنا پر امید ہیں؟2024ء میں ن لیگ سیاسی طور پر کامیاب رہی یا ناکام؟ پہلا سوال کے 2024ء میں ن لیگ سیاسی طور پر کامیاب رہی یا ناکام؟ کا جواب دیتے ہوئے ۔تجزیہ کارفخر درانی نے کہا کہ سیاسی جماعت کے لئے سب سے اہم چیز اقتدار حاصل کرنا ہوتا ہے۔ 2024ء ن لیگ کے لئے بہت کامیاب سال رہا۔ ن لیگ عوام کی نبض پر ہاتھ رکھنے میں ناکام رہی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید