ڈیرہ مرادجمالی (نامہ نگار )کمشنر سبی کی گاڑی پر ضلع کچھی کی حدود میں ڈاکوئوں کی فائرنگ جوابی کارروائی پر ملزمان فرارہوگئے تفصیلات کے مطابق کمشنر سبی سید زاہدشاہ جمعرات کو مختلف علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کے معائنے کے بعدواپس سبی آرہے تھے کہ سبی جیکب آباد قومی شاہراہ حاجی شہرضلع کچھی کی حدود میں ڈاکوئوں نے ان کی گاڑی پرفائرنگ کردی جوابی کارروائی پر ملزمان فرارہوگئے ذرائع کے مطابق فائرنگ کا سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا واقعہ میں کمشنر معجزانہ طورپر محفوظ رہے جبکہ پولیس ‘لیویز اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔