کراچی( اسٹاف رپورٹر )سندھ پولیس کے 12 افسران کی تعیناتوں کے احکامات جاری کر دئیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ نے ایک حکمنامے کے تحت خالد مصطفیٰ کورائی کو ایس پی ریپڈ رسپانس فورس /کرائوڈ مینجمنٹ یونٹ حیدرآباد، عرفان مختار بھٹو کو ایس پی سیکورٹی اسپیشل برانچ کراچی، سید محمد عباس رضوی کو اے آئی جی ویلفیئر سی پی او، قمر رضا جسکانی کو ایس پی انٹیلیجنس اسپیشل برانچ کراچی، اعجاز احمد شیخ کو اے آئی جی ایڈمنسٹریٹریشن سی پی او، ظفر اقبال ملک کو ایس پی اسپیشل سیکورٹی یونٹ کراچی، عبد العظیم تنیو کو ایس پی اسپیشل برانچ لاڑکانہ، ثاقب ابراہیم کو ایس پی ہیڈ کوارٹر اینڈ ٹریننگ آر آر ایف /سی ایم یو سندھ کراچی، سید عامر عباس شاہ کو ایس پی اسپیشل برانچ حیدرآباد، آصف احمد بگھیو کو ایس پی سی ٹی ڈی حیدرآباد، محمد طارق نواز اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون سی پی او جبکہ منصور احمد مغل کو ایس پی اسپیشل برانچ سکھر تعینات کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔