کراچی(نیوزڈیسک)افغان طالبان نے خواتین کو ملازمت پر برقرار رکھنے والی ملکی اور غیر ملکی این جی اوز کو بند کرنے کا اعلان کر دیا۔افغان وزارتِ اقتصادیات کے مطابق حکومت نے 2 سال قبل این جی اوز میں خواتین کو ملازمتوں سے روکنے کا حکم دیا تھا، تعاون نہ کرنے والی این جی اوز کی سرگرمیاں منسوخ اور ایکٹیویٹی لائسنس منسوخ کیا جائے گا۔دوسری جانب اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کمشنر ووالکر ترک نے این جی اوز میں خواتین کی ملازمت پر پابندی کو بالکل غلط قرار دے دیا ہے۔