• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے نے میاں چنوں سے انسانی اسمگلر محمد حسین کو گرفتار کرلیا

کراچی (افضل ندیم) ڈوگر فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی ایف آئی اے ملتان کی ٹیم نے میاں چنوں میں کارروائی کرکے ایک انسانی اسمگلر محمد حسین کو گرفتار کیا کر لیا۔ جس کیخلاف ایک نوجوان شہریار کو ملازمت کے ویزے پر جاپان بھجوانے کیلئے لگ بھگ 24 لاکھ روپے لینے کا الزام ہے۔ انڈونیشیا میں پاکستانی سفارتخانے نے ایجنٹ محمد حسین کیخلاف رپورٹ بھی بھیجی تھی۔ جس پر انکوائری رجسٹرڈ ہوئی۔ شکایت کے مطابق ایجنٹ محمد حسین شہریار خلیل کو ملازمت ویزے پر جاپان بھجوانے میں ناکام رہا۔ اسکے برعکس وہ اسے بزنس ویزے پر انڈونیشیا لے گیا۔ جہاں ایجنٹ نے متاثرہ شخص سے پاسپورٹ لے کر اسے انڈونیشیا میں بے سہارا چھوڑ دیا۔
ملک بھر سے سے مزید