• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’تعلم‘‘ کے زیراہتمام چھٹا ٹیچرز ٹریننگ پروگرام مکمل

کراچی (نیوز ایجنسیاں)تعلم( TAALLUM) (سوسائٹی فار لرننگ اینڈ ریسورس ڈیولپمنٹ ) کے زیراہتمام چھٹا بیسک ٹیچرز ٹریننگ پروگرام مکمل ہوگیا۔ 150سے زائد اساتذہ ان چھ پروگراموں میں تربیت حاصل کرچکے۔ چھٹے پروگرام میں تربیت دینے والے ٹرینر تعلم کے ہی تربیت یافتہ تھے تمام پروگرامز کی نگرانی ماہر تعلیم اور نصاب ڈاکٹر معروف بن رئوف نے کی۔تربیت پانے والے اساتذہ کو سرٹیفکیٹ دینے کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی ڈاکٹر فواد احمد نے تعلم کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہاکہ تعلم نہ صرف تعلیمی میدان میں ایک روشن مثال بن چکا ہے بلکہ معاشرے میں شعور اجاگر کرنے میں بھی کلیدی کردار ادا کر رہا ہے، اساتذہ مستقبل کی تعمیر کرنے والے ہیں۔
ملک بھر سے سے مزید